نئی دہلی،27جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مودی حکومت نے اپنے کم وقت کے اقتدارمیں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی پالیسی کے تحت ایک اوراہم فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے وزارت برائے ترقیات انسانی وسائل نے ایک ڈرافٹ تیار کیا ہے، جس کے تحت یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) کی جگہ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تشکیل کی جائے گی۔
وزارت کے مطابق یہ اطلاع جلد ہی سب سے کے سامنے لائی جائے گی اور 7 جولائی تک اس ڈرافٹ بل کو لے کرلوگوں کی رائے طلب کی جائے گی۔ حکومت کا دعوی ہے کہ اس نئے ادارے کے ذریعہ ملک کے ہائر ایجوکیشن اداروں کو زیادہ خود مختاری ملے گی۔
حکومت کے ذریعہ ہائرایجوکیشن سیکٹرمیں کی جارہی یہ تبدیلی تعلیم میں غیرملکی سرمایہ کاری کے امکانات کو بھی زندہ کررہی ہے۔ حالانکہ حکومت کے اس قدم پر دوسری سیاسی پارٹیاں مخالفت کررہی ہیں۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ قدم ہائر ایجوکیشن میں پبلک فنڈنگ کوختم کردے گا، جس سے ایک بار پھر پرائیویٹ سیکٹر کو منمانی کا موقع مل جائے گا۔ وزارت نے اے آئی سی ٹی ای اور یوجی سی کے نئے ضابطوں کو ہائر ایجوکیشن امپاورمنٹ ریگولیشن ایجنسی کی تشکیل کی تھی۔